پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچز پر ایک نظر

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 24 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں 14 میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی ہے جبکہ 10 میں فتح نیوزی لینڈ کے حصے میں آئی ہے۔

بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں اپنا دوسرا میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان نے اتوار کو بھارت کے خلاف سنسنی خیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی ٹیم پہلی گیند سے میچ کے آخری رنز تک شاندار اور میچ پر چھائی ہوئی دکھائی دی۔

شاہینوں اور کیویز کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز کی ہسٹری کچھ یہ رہی ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آج تک 24 میچز میں مدمقابل ہوئی ہیں جن میں پاکستان نے 14 میں فتح حاصل کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے حصے میں 10 مرتبہ کامیابی آئی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ موازنہ:

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کا نیوزی لینڈ سے ورلڈ کپ مقابلوں میں 5 میچز میں آمنا سامنا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق 5 میچوں میں سے نیوزی لینڈ نے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ شاہینوں نے 3 میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف 130 رنز سے فتح

پاکستان ، نیوزی لینڈ سے حساب برابر کرنے کے لیے تیار

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 180 رنز بنائے گئے جبکہ پاکستان کا سب سے زیادہ اسکور 177 رنز رہا۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف کم سے کم 100 رنز اسکور بنائے ہیں جبکہ کیویز نے شاہینوں کے خلاف کم سے کم 99 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچز میں 3 میں شاہپنوں نے فتح اپنے نام کی ہے جبکہ 2 میں کامیابی نے کیویز کے قدم چومے ہیں۔

پہلی بیٹنگ بمقابلہ دوسری بیٹنگ میں کامیابی کا ریکارڈز:

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 14 مرتبہ پہلے بیٹنگ کی جن میں سے 9 میں پاکستان فتح مند ہوئی جبکہ 5 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح دوسری طرف پاکستان نے 10 میچز میں سیکنڈ اننگز میں بلے بازی کی اور 5 میچز میں کامیابی حاصل کی اور 5 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گذشتہ سے پیوستہ:

2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی کامیابی نے پاکستان کے قدم چومے تھے۔ اس میچ میں بھی شاہینوں نے 6 وکٹوں سے نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا۔

2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ کا پانسہ پلٹتے ہوئے پاکستان کو 1 رن سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی تھی۔

2013 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدلہ چکاتے ہوئے نیوزی لینڈ کو ایک مرتبہ پھر 13 رنز سے شکست دی تھی۔

2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایک گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے 22 رنز سے شاہینوں کو شکست سے دوچار کردیا تھا۔

اسکورز کا موازنہ

پاکستان کے مایہ بلے باز محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور بنانے والےکھلاڑی رہے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 552 رنز بنا رکھے ہیں ان کا سب سے زیادہ اسکور 99 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔

کیوی ٹیم کے سب سے کامیاب بلے باز مارٹن گپٹل رہے انہوں نے ذاتی حیثیت میں پاکستان کے خلاف 509 رنز بنا رکھے ہیں ان کا سب سے زیادہ اسکور 87 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

متعلقہ تحاریر