جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 سپر 12 مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے چھٹے  اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچز پر ایک نظر

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔

کوئنٹن ڈی کوک کی جگہ ریزا ہینڈریکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون کی تفصیل

ویسٹ انڈیزکی ٹیم کیرن پولارڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایون لوئس، کرس گیل، لینڈل سمنز، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، عقیل حسین، ہیڈن والش اور روی رامپال شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیمبا باووما کی کپتانی میں گراؤنڈ میں اترے گی ، دیگر ریزا ہینڈرکس، راسی وین ڈر ڈوسن، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، ہنری کلاسن، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، اینرچ نورجے اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 سپر 12 مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر