ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو 144 رنز کا ہدف
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے چھٹے میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے144 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی محمد رضوان بھارتی باؤلر محمد شامی کے حق میں بول پڑے
بابر اعظم کا مستحق طلباء کی اسکالر شپ کےلئے 20 لاکھ روپے کا اعلان
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز لینڈل سیمنز اور ایون لیوائس نے کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پراعتماد طریقے سے کھیلتے ہوئے اسکور کو 73 رنز تک پہنچایا۔ اس موقع پر ایون لیوائس 35 گیندوں پر 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی وکٹ کگیسو ربادا نے حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نیکلس پوران تھے انہوں نے 7 گیندوں پر 12 رنز اسکور کیے۔ ان کی وکٹ کیشو مہاراجہ نے حاصل کی۔
تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لینڈل سیمنز تھے انہوں نے 35 گیندوں پر 16 رنز بنائے تھے انہیں پویلین کی راہ کیشو مہاراجہ نے دکھائی تھی۔
ویسٹ انڈیز کی سنچری 15.3 اوورز میں مکمل ہوئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ 121رنز پر گرے جب کرس گیل 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اینڈیو رسل تھے انہوں نے 4 گیندوں پر 5 اسکور بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 133 رنز پر گری۔ 7ویں وکٹ 137 رنز پر جبکہ 8ویں وکٹ بھی 137 پر پویلین لوٹ گئی۔
دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون کی تفصیل
ویسٹ انڈیزکی ٹیم کیرن پولارڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایون لوئس، کرس گیل، لینڈل سمنز، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، عقیل حسین، ہیڈن والش اور روی رامپال شامل ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیمبا باووما کی کپتانی میں گراؤنڈ میں اترے گی ، دیگر ریزا ہینڈرکس، راسی وین ڈر ڈوسن، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، ہنری کلاسن، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، اینرچ نورجے اور تبریز شمسی شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 سپر 12 مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔