مہنگائی کا آسیب بےقابو، پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے جولائی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 69 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی۔

مہنگائی کا آسیب بے قابو ہوگیا، نیپرا نے کراچی میں کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں سال 2 ستمبر کو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے حوالے سے عوامی سماعت کی تھی جس کے بعد کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کا بجلی کےفی یونٹ میں7روپے تک ڈسکاؤنٹ دینے کا فیصلہ

مظفر گڑھ کے محنت کش کی بجلی کےلیے پارلیمنٹ کے سامنے دہائی

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے جولائی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 69 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی جس کا اطلاق صرف نومبر کے مہینے کے الیکٹرک بلز پر ہوگا۔

مراسلے میں درج ہے کہ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا۔

مہنگائی کا آسیب کسی کے قابو میں نہیں آ رہا ہے، پچھلے چند دنوں میں سونا، ڈالر، اشیائے خور و نوش سمیت ضرورت کی ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے۔

متعلقہ تحاریر