مائیکل وان بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح نکلے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچ جائے گی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ پاکستانی ٹیم غیر معمولی نظر آ رہی ہے، وہ سیمی فائنل تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ دیگر تمام ٹیمز پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے بچنے کی امید کریں گی اور یہ خواہش کریں گی کہ پاکستان کو فائنل سے پہلے ہی شکست دی جائے۔ مجھے پاکستان کو کھیلتا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست، صارفین نے میمز کا طوفان برپا کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی، سبز رنگ چھا گیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔ پاکستان نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں ہی کامیاب رہی۔

قومی ٹیم کی کارکردگی سے کھیلوں کے تجزیہ کار یہ نتائج اخذ کر رہے ہیں کہ پاکستان فائنل تک رسائی حاصل کر لے گا۔

متعلقہ تحاریر