ٹی 20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کا نمیبیا کو جیت کے لیے 110 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 9ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے 9 ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے جیت کے لیے نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز اسکور بنائے اور نمیبیا کو جیت کے لیے 110 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مائیکل وان بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح نکلے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:انگلینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

اسکاٹ لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور 2 کے مجموعی اسکور پر اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ 18 کے اسکور پر گری جبکہ 5وی وکٹ 57 کے مجموعی اسکور پر گری ۔ چھٹی وکٹ 93کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی جبکہ 97 کے اسکور پر 7ویں وکٹ بھی گر گئی۔ اسکاٹ لینڈ کی 8ویں وکٹ 109 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب گرس گریوس 32 گیندوں پر 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

نمیبیا کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر روبن رہے انہوں نے 17 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جان فرائی لنک نے 10 رنز دےکر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جےجے سمتھ اور ڈیوڈ ویس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

25 اکتوبر میں افغانستان کے خلاف اسکاٹ لینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جسے انگلینڈ نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

متعلقہ تحاریر