حکومت پاکستان کا دو ماہ کے اندر سکوک بانڈز جاری کرنے کافیصلہ
وزارت خزانہ نے رواں مارچ اور جولائی میں یورو بانڈز جاری کرکے ساڑھے تین ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کیا تھا۔
ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت دو ماہ کے اندر سکوک بانڈز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکوک بانڈز کا اجراء زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے
سعودی معاونت کے مثبت اثرات، انٹر بینک میں ڈالر 1.52 روپے سستا ہوگیا
پاک افغان چمن سرحد سیل: یومیہ 10 کروڑ کا نقصان ہونے لگا
مزمل اسلم نے مزید کہا ہے کہ مزمل اسلم نے کہا کہ سکوک بانڈز کو فلوٹ کرنے کی تمام رکاوٹوں پر قابو پا لیا گیا ہے۔
دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ 500 ملین ڈالر سے 1 بلین ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہےکہ رواں سال 6 جولائی کو پاکستان نے تین مراحل کے یورو بانڈ کے اجراء سے مزید 1 ارب ڈالرز کا قرض حاصل کیا تھا ۔ رواں سال مارچ میں جاری کردہ یورو بانڈ سے 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کا قرض حاصل کیا گیا تھا۔
پاکستان نے پانچ سال کے لیے 5 اعشاریہ 8 فیصد پر 30 کروڑ ڈالرز، 10 سال کی مدت کے لیے 7 اعشاریہ 12 فیصد پر 40 کروڑ ڈالرز کے بانڈز جاری کیے تھے، جبکہ 30 سال کی مدت کے لیے 8 اعشاریہ 4 فیصد پر 30 کروڑ ڈالرز کے یورو بانڈز بونڈز جاری کیے گئے تھے۔
اس سے قبل 30 مارچ کو پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالرز کے یورو بانڈز کا اجراء کیا تھا۔
تین سال کے وقفے کے بعد پاکستان نے ڈالرز میں مالیت کے یورو بانڈز جاری کیےتھے اور منافع بخش واپسی کی پیش کش کے بعد ڈھائی ارب ڈالرز جمع کر لیے تھے۔ یہ اقدام 6 ارب ڈالرز کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پروگرام کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد کیا گیا تھا۔
پاکستان کے پیش کردہ ڈھائی ارب ڈالرز کے سیکیورٹی بانڈز پر تقریبا ساڑھے 5 ارب ڈالرز کی بولی لگائی گئی تھی جس کا مطلب یہ تھا کہ سیکیورٹیز کی مانگ اس کی فراہمی سے کہیں زیادہ تھی۔