ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ہرایا تھا جبکہ سری لنکا نے بنگلادیش پر فتح پائی تھی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے 10ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رونالڈ کومین بارسلونا کے ہیڈ کوچ  کے عہدے سے فارغ

23 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا آغاز جیت سے کیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز اسکور بنائے تھے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بنگلادیش نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور بنائے تھے۔

ٹیم سری لنکا

سری لنکا ٹیم کی قیادت ڈاسن شاناکا کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوسل پریرا ، پیتھم نیسنکا ، چیرتھ اسالنکا ، ایوشکا ، وانندو ہاسارنگا ، بھنوکا راجہ پکسا ، چامیکا ، دشمنتھا چامیرا ، لاہیرو کمارا اور مہیش تھیکسانا شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر