تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 7 ملزمان گرفتار
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے گرفتار ملزمان میں تین جعلی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
کراچی: شاہ لطیف ٹاون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں تین جعلی پولیس اہکار بھی شامل ہیں ۔ ملزمان تلاشی کے بہانے پیسے اور موبائل فونز چھین لیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
9 سالہ طالبہ کا زیادتی کے بعد قتل، عدالت نے 2 مجرموں کو سزائے موت سنا دی
اسلام آباد پولیس کی کارروائی،30 کلو منشیات برآمد، 5ملزمان گرفتار
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان سے چھینے ہوئے موبائل فونز، پرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق دیگر گرفتار ملزمان میں زبیر، عمیر، اشرف، جنید، عدنان، عادل، اور فرقان شامل ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش 20 سے زائد وارداتوں کو اعتراف کیا ہے۔ ملزمان سے ملنے والے اسلحے کو فرانزک لیبارٹری بھیجا جائے گا۔