بغیر فیملی ٹرین میں سفر پر پابندی

محکمہ ریلوے نے کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ اور احتجاج کی وجہ سے فیملی کے علاوہ سفر کرنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ ریلوے نے کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ اور احتجاج کو مد نظر رکھتے ہوئے فیملی کے علاوہ سفر کرنے والے افراد پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔

چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے ٹرین روٹس پر صرف فیملی کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔

جن مسافروں نے آن لائن ٹکٹس بک کروا رکھے ہیں انہیں بھی سفر کی اجازت ہوگی جبکہ ای – ٹکٹس کی نئی بکنگ صرف فیملی کے ساتھ سفر کرنے والے مسافر کروا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم تنظیم کا مارچ، محکمہ ریلوے نے کئی ٹرینیں معطل کردیں

کالعدم تنظیم نے کسی سفیر کی بےدخلی کا مطالبہ نہیں کیا، اوریا مقبول کا انکشاف

مراسلے کے مطابق ریلوے کاؤنٹرز پر ٹکٹس کی فروخت نئے احکامات ملنے تک روک دی گئی ہے۔

مراسلے کی کاپی آئی جی پاکستان ریلوے پولیس کو بھی ارسال کر دی گئی ہے تا کہ ان احکامات پر فوری عمل درآمد ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ تحاریر