ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کا ٹاس جیت پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان گروپ ٹو میں 2میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ افغانستان نے ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے اہم ترین میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدائی دو جیت کے ساتھ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔ تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے حالات اور افغانستان کی اب تک کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے افغانستان کو بھی خطرناک سائیڈ تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رونالڈ کومین بارسلونا کے ہیڈ کوچ  کے عہدے سے فارغ

مائیکل وان بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح نکلے

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

ٹورنامنٹ میں افغانستان ایک خطرناک ٹیم بن کر ابھری ہے کیونکہ اپنے وارم اپ میچ میں اس نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دی تھی۔ انہوں نے گروپ ٹو کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بڑے مارجن سے بھی پچھاڑا تھا۔

پاکستان نے اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا تھا اور بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 151 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو 152 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ گنوائے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا تھا۔

پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2019 میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔ پاکستان نے اس میچ میں افغانستان کے خلاف تین وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔

متعلقہ تحاریر