قدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف لے لیا

اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں قدوس بزنجو 39 اراکین کے ووٹ لے کر بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔

گورنر ہاوس کوئٹہ میں جمعہ کے روز حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں میر قدوس بزنجو نے نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے عبدالقدوس بزنجو سے حلف لیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین اور مختلف سیاسی تنظیموں کے رہنما و کارکنان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

یہ بھی پڑھیے

جام کمال خان پولیس سے الوداعی سلامی لے کر رخصت ہوگئے

بلوچستان میں نقصان کی ذمہ دار بی اے پی اور پی ٹی آئی ہوگی، جام کمال

اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں قدوس بزنجو 39 اراکین کے ووٹ لے کر بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے 11، بلوچستان نیشنل پارٹی کے 10 اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کا ایک رکن شامل ہے۔

متعلقہ تحاریر