مائیکروسافٹ نے دنیا کی منافع بخش کمپنی کا اعزاز حاصل کرلیا

ایپل نے دنیا کی سب سے منافع بخش کمپنی ہونے کا اعزاز کھو دیا ہے جب جمعہ کے روز اس کے شیئرز میں 2 فیصد کمی آئی۔

ایپل نے دنیا کی سب سے منافع بخش کمپنی ہونے کا اعزاز کھو دیا ہے جب جمعہ کے روز اس کے شیئرز میں 2 فیصد کمی آئی۔ عالمی سپلائی چین مسائل کی وجہ سے ایپل کو مالی سال کے چوتھے حصے میں 6 بلین ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب مائیکروسافٹ کے شیئرز میں 2.2 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک شیئر کی قیمت 331.62 ڈالر ہو گئی جس کی وجہ سے کمپنی کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2.49 ٹریلین ڈالر رہی۔

یہ بھی پڑھیے

ہم جنس پرست جوڑے کا اشتہار، بھارتی کمپنی نے معافی مانگ لی

کورونا وبا، گوگل اپنے ملازمین کو دو بلین ڈالرز کی عمارت میں بٹھائے گا

مائیکروسافٹ کے حصص میں اس سال 49 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ کورونا وائرس میں کلاؤڈ سروسز کی مانگ بڑھی اور اس سے کمپنی کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس ایپل کمپنی کے حصص میں رواں سال صرف 13 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ایپل کی اسٹاک مارکیٹ ویلیو نے مائیکروسافٹ کو 2010 میں پیچھے چھوڑ دیا تھا جب آئی فون کی فروخت نے ایپل کو دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بنا دیا تھا۔

ایپل کو وال اسٹریٹ جرنل پر دنیا کے سب سے قیمتی کمپنی ہونے کا اعزاز 2020 کے وسط تک حاصل رہا تھا۔

متعلقہ تحاریر