جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد
لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی رہنما اور ان کی اہلیہ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخاب کے لیے جمشید چیمہ کی کورنگ امیدوار ان کی بیگم مسرت جمشید کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردئیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
این اے 249 کے معاملے پر صحافیوں کے ذاتی نوعیت کے حملے
جسٹن ٹروڈو الیکشنز میں کامیاب، مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
مسلم لیگ (ن) سے مرحوم رہنما پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
لیکن جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو جانے کے بعد اب این اے 133 میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں بچا ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف جمشید چیمہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے یا نہیں اس متعلق ابھی کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ جمشید اقبال چیمہ حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں شامل ہونے کے لیے پچھلے دنوں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے تحفظ خوراک کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔
لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل 5 دسمبر کو ہوگا۔
اس حلقے کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔









