ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:افغانستان کا نمیبیا کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف
سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور بنائے۔
یہ بھی پڑھیے
کرکٹر آصف علی نے اپنی پہلی انعام کی رقم کہاں خرچ کی؟
نیو میچ فنشر پاکستان کی نئی پہچان آصف علی ، تجھے نہیں بھولوں گا
افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا اور اسکور کر 53 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر حضرت اللہ زازئی 27 گیندوں پر 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی وکٹ جے جے سمتھ نے حاصل کی۔
افغانستان کی دوسری وکٹ 68 کے مجموعی اسکور پر گری جب رحمان گلباز آؤٹ ہوئے انہوں نے 8 گیندوں کا سامنا اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی وکٹ لوفٹی ایٹن نے حاصل کی۔
تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد شہزاد تھے انہوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے ان کی وکٹ روبن نے حاصل کی۔
افغانستان کی چوتھی وکٹ 113 رنز پر اور پانچویں وکٹ 145 رنز پر گری ۔
نمیبیا کی جانب سے روبن اور نکول لوفٹی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جے جے سمتھ ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
ٹورنامنٹ کا اہم ترین میچ آج نیوزی لینڈ اور انڈیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔