ہواؤں کا دوش بدلنے لگا، پرویز خٹک کے بھتیجے پی پی میں شامل
احد خٹک نے آج پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، انہوں نے یہ اعلان پشاور میں منعقدہ اہم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے آج پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، انہوں نے یہ اعلان پشاور میں منعقدہ اہم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اس موقع پر احد خٹک نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے ملنے والی دعوت پر شمولیت اختیار کی، میرے ساتھ میرے حلقے کے عوام بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کیا پیپلزپارٹی کا ن لیگ کو مشورہ قابل عمل تجویز ہے؟
شمالی سندھ کا علاقہ خواتین کے لیے جہنم، بلاول بھٹو توجہ دیں
واضح رہے کہ احد خٹک رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک کے بیٹے ہیں۔
اسد خٹک نے مزید کہا کہ آصف زرداری سمیت تمام قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنے تمام ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پاڑٹی مین شامل ہوا ہوں، پیپلزپارٹی کا شکریہ جس نے عزت دی۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیر حسین بخاری نے کہا کہ ہم احد خٹک کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلزپارٹی مضبوط ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی بھرپور انداز میں حصہ لے گی، حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنی آواز اٹھائیں گے۔
رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 19 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری مانکی شریف میں جلسے سے خطاب کریں گے، 30 نومبر کو یوم تاسیس بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور مرکز میں سیاسی تبدیلی لانے کے لئے تیار ہیں۔