افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 دھماکے، 19 افراد جاں بحق

عینی شاہد کے مطابق دھماکے سردار داؤد خان اسپتال کے قریب ہوا ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو دھماکے کو نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔  

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکے دارالحکومت کابل کے ملٹری اسپتال کے قریب سنے گئے جبکہ دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

سوڈانی فوج نے چھ سفیروں کو برطرف کردیا، احتجاج میں سات شہری ہلاک

غیرملکی خبررساں ایجنسی نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ کہ دھماکوں کے بعد فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دیں جبکہ ریسکیو ٹیموں کو اسپتال کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل کے مختلف اسپتالوں میں 19 لاشوں کو منتقل کیا گیا ہے اور تقریباً 50 سے زیادہ زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

امارات اسلامیہ افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکے سردار داؤد خان اسپتال میں ہوئے ہیں۔

دھماکوں کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سبغت اللہ عارفی نے پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” ابھی چند منٹ قبل کابل میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ سردار محمد داؤد خان ہسپتال کے قریب ہوا۔ ہلاکتوں کے بارے میں مکمل تفصیلات نہیں ہیں۔”

اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے ایک ڈاکٹر نے کہا ہے کہ "میں اسپتال کے اندر ہوں۔ میں نے پہلی چوکی سے ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی ہے ہمیں محفوظ کمروں میں جانے کو کہا گیا۔ بندقوں سے گولیاں چلنے کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔”

اے ایف پی کا کہنا ہے کہ طالبان حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا اور نہ ہی ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ تحاریر