ٹی 20 ورلڈکپ میں سبز ہلالی پرچم غالب، پاکستان کی نمیبیا کو شکست

آئی سی سی ٹی 20 کے میچ میں نمیبیا کی ٹیم 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 144 رنز اسکور کر سکی۔

پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ آئی سی سی ٹی 20 کے میچ میں نمیبیا کی ٹیم 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 144 رنز اسکور کر سکی۔

پاکستان سے حسن علی، عماد وسیم، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویز 43 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ کریگ ولیمز نے 40 رنز بنائے جبکہ اسٹیفن بارڈ نے 29 رنز بنا سکے۔

قبل ازیں پاکستانی بیٹسمین محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے جس کی وجہ سے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز ان کے نام رہا۔

متعلقہ تحاریر