ریلیف پیکج سے شہری مطمئن، عاصمہ شیرازی ہن آرام اے؟

اینکرپرسن عاصمہ شیرازی نے ٹوئٹر پر ریلیف پیکج سے متعلق رائے لینے کے لیے پول کروایا، 64 فیصد سے زائد افراد نے 'مطمئن ہیں' پر ووٹ کیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا، پیکج کا اعلان ہوتے ہی ہر طرف سے تبصرے شروع ہوگئے کہ کیا اس میں کوئی ریلیف ہے بھی یا نہیں؟

صحافی اور اینکرپرسن عاصمہ شیرازی نے بھی ٹوئٹر پر ایسا ہی ایک پول کروایا جس میں 64 فیصد سے زائد صارفین نے ‘مطمئن ہیں’ پر ووٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کی قوم کو دو اچھی اور دو بُری خبریں

ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد اضافہ ریکارڈ

عاصمہ نے سوال پوچھا تھا کہ کیا آپ وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے مطمئن ہیں؟

64 فیصد سے زائد افراد نے ریلیف پیکج پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 35 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ مطمئن نہیں ہیں۔

عاصمہ شیرازی اپنے حکومت مخالف خیالات کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں، یہ ٹوئٹر پول بھی انہوں نے اسی نقطہ نظر سے پوسٹ کیا کہ انہیں حکومت پر تنقیدی کالم اور پروگرام کرنے کے لیے مواد مل جائے گا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

وزیراعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 کروڑ خاندانوں کو آٹا، گھی اور دالیں رعایتی نرخوں پر ملیں گی۔

نئے اعلان کردہ ریلیف پیکج میں 40 لاکھ خاندانوں کے لیے سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام بھی شامل تھا۔

ریلیف پیکج کے اعلان کے بعد عاصمہ شیرازی نے ٹوئٹر پر پول پوسٹ کیا جس پر صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ پیکج سے مطمئن ہیں۔

متعلقہ تحاریر