لنکن شیر کالی آندھی کے آگے دیوار بن گئے
سری لنکا کی ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست، ہتمیئر کے 81 رنز بھی ویسٹ انڈیز کے کام نہ آسکے۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 کے میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے دی ہے۔ لنکن ٹائیگرز کی جانب سے دئیے گئے 190 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔
ویسٹ انڈیز سے شمرون ہتمیئر 54 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
یہ بھی پڑھیے
ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
شاہینوں کی شکست دینے کے بعد دل جیتنے نمیبین ڈریسنگ روم آمد
سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو، ڈی سلوا اور کرونارتنے نے 2 2 وکٹیں لیں جبکہ چمیرا اور شناکا ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اسالنکا کے نام رہا جنہوں نے 41 گیندوں پر 68 رنز اسکور کیے، انہوں نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا بھی مارا۔