ٹرافی ہنٹنگ: مارخور کے شکار کے مہنگے ترین پرمٹ فروخت

سال 2021-22 کے لئے مارخور کے شکار کے لئے چار پرمٹس فروخت ہوئے  جو اب تک ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے شکار کے پرمٹس ہی

خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلی حیات نے پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کے پرمٹ کی بولی لگائی ہے جس سے محکمے کو تاریخ کی سب سے بڑی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

پشاور میں خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلی حیات  کے چیف کنزرویٹر کی زیر نگرانی مارخور کی  کے شکار کےلئے بولی کا آغاز کیا گیا جس میں مختلف شکار کمپنیوں نے حصہ لیا، شکار کے پرمٹ کی بولی میں سب سے بڑی بولی 1 لاکھ 60 ہزار 250 ڈالرز ( 2 کروڑ 72 لاکھ 52 ہزار 8 سو 84 پاکستانی روپے) میں لگائی گئی دوسرے پرمٹ کی بولی 1 لاکھ 55 ہزار 100 ڈالرز ( 2 کروڑ 63 لاکھ 77 ہزار 50پاکستانی روپے) لگائی گئی  تیسرے پرمٹ کی بولی 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر ( 2 کروڑ 12 لاکھ 58 ہزار ایک سوپاکستانی روپے) لگائی گئی اور چوتھے پرمٹ کی بول ی 1 لاکھ 35 ہزار 150 ڈالر ( 2 کروڑ 29 لاکھ 84  ہزار دو سو  57 پاکستانی روپے) میں لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

چترال میں دو سال کے دوران 868 مارخور غائب، انتظامیہ خاموش

امریکی شہری کا 44 انچ لمبے سینگوں والے مارخور کا شکار

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کے پی۔ سال 2021-22 کے لئے مارخور کے شکار کے لئے چار پرمٹس فروخت ہوئے  جو اب تک ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے شکار کے پرمٹس ہیں، شکا رکے لئے فروخت ہونےوالے پرمٹس ٓسے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد حصہ مقامی آبادیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان میں غیر قانونی شکار کے باعث قومی جانورمارخور کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے ایک سروے رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران نیشنل پارک سے تقریبا 868 مارخور کم ہوئے ہیں جس کی  وجوہات غیر قانونی شکار اور قیمتی جانوروں کی اسمگلنگ بتائی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر