اذہان ملک نے ثانیہ مرزا کو موٹا کہہ دیا

شعیب ملک نے ثانیہ سے کہا آپ موٹی ہوگئیں تب بھی آپ سے پیار کروں گا، اذہان بولے ممی آپ ابھی سے موٹی ہیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک بستر پر کمبل اوڑھے بیٹھے ہوئے ہیں، ایک ہاتھ میں پانی کی بوتل دوسرے میں موبائل فون ہے۔

ثانیہ مرزا ان سے پوچھتی ہیں کہ اگر میں موٹی ہو گئی تب بھی آپ مجھے محبت کریں گے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

شعیب ملک جواب دیتے ہیں کہ ہاں بالکل کیوں نہیں۔ شعیب کے یہ کہتے ہی دونوں کے صاحبزادے اذہان مرزا ملک کی پیچھے سے آواز آتی ہے کہ لیکن ممی آپ تو ابھی بھی موٹی ہیں۔

یہ سنتے ہی شعیب ملک کی ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔

چند سیکنڈ کی اس ویڈیو کلپ کو ایک گھنٹے میں 36 ہزار 186 لائکس مل چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر