فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ، 2 اسرائیلی فوجی اغواء

ویڈیو میں فوجی اپنی شناخت ڈیوڈ بین روزی کے نام سے  کراتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ صہیونی فوج کا اہلکار ہے

مقبوضہ فلسطین  کی آزادی  کی نامعلوم تنظیم نے دو اسرائیلی فوجیوں کے اغواء کے ویڈیو جاری کی ہے، اغواکاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی آزادی صہیونی فوجیوں سے منسلک ہے۔

قطر شہر دوحہ میں  قائم  نشریاتی ادارے الجزیرہ  نیوز چینل کی طرف سے نشر کیے جانے والے ایک تحقیقاتی پروگرام میں  مقبوضہ فلسطین پر قابض صہیونی  ریاست کے خلاف برسرپیکار نامعلوم  تنظیم کی جانب سے ایک دیڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دو اسرائیلی فوجیوں کو مدد کی اپیل کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیلی کمپنی نے امریکہ کی حساس معلومات چرالی؟

چھ فلسطینی قیدی اسرائیلی جیل سے فلمی انداز میں فرار

ویڈیو میں  صہیونی فوجی نے اپنی شناخت ڈیوڈ بین روزی کے نام سے  کراتے ہوئے بتایا ہے کہ روسی پیٹرو کیمیکل کے ماہر اور  صہیونی فوج کا اہلکار ہے  ،  اس نے ویڈیو میں اپنےدوسرے ساتھی  جس کا نام     ڈیوڈ پیری  ہے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس کی  حالت خراب ہے اور اس کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے ۔

ویڈیو میں  اغواء کاروں کے مطابق دونوں صہیونی فوجی اہلکاروں کو اسرائیل سے باہر ایک  خفیہ سیکورٹی مشن کی انجام دہی کے دوران اغواء کیا گیا ہے  دونوں صہیونی اہلکاروں  کی رہائی کو اسرائیلی جیلوں میں قید معصوم فلسطینیوں کی رہائی سے منسلک کیا گیا ہے ، اغواء کاروں نے صہیونی ریاست  کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینیوں کو رہا نہیں کیا جاتا  ان دونوں صہیونی فوجیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ  ،صہیونی  جیلوں میں تقریباً 4,850 فلسطینی  قید  ہیں، جن میں  40 سے زائد خواتین، 225 بچے جن میں سے اکثر کی عمریں 18 سال سے کم ہیں جبکہ 80 سے زائد ایسے  فلسطینی  قید ہیں جو بغیر کسی جرم کے انتظامی  حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت نظر بند ہیں۔

متعلقہ تحاریر