ٹی 20 ورلڈؑ کپ: جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 190رنز کا ہدف

میگا ایونٹ کےاہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  2021 کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

میگا ایونٹ کے سپر 12 مرحلے کے 27 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

ویرات کوہلی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نقش قدم پر چل پڑے

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189  رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے190 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز ریزا ہینڈرکس اور کیو ڈی کوک نے کیا۔ جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور پہلی وکٹ 15 کےاسکور پر گر گئی ۔ تاہم کیو ڈی کوک اور ریسے وین نے پراعتماد طریقے سے کھیل کو آگے بڑھایا اور اسکور کو 86 پر لے گئے اس موقع پر کیو ڈی کوک 27 گیندوں پر 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ریسے وین نے 60 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ایڈن مارکرم 25 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور عادل راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ تحاریر