گیس بحران سے بچنے کیلئے تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ

نئے معاہدے کے ساتھ دونوں عالمی کمپنیوں کے منسوخ کیے گئے کارگوز کی بحالی کیلئے بھی گفتگو جاری ہے

ملک میں موسم سرما میں گیس کے ممکنہ بحران سے بچنے کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو قطر پیٹرولیم سے 30.6 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو)  خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے نومبر میں دو عالمی کمپنیوں گنوور اور ای این آئی سے  دو کارگوز کے لیے ہنگامی پیشکشیں طلب کی تھیں تاہم دونوں  کمپنیوں نے اسے پورا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  دونوں کارگوز کیلئے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے پی ایل ایل کا گنوور اور ای این آئی کے ساتھ ہنگامی ٹینڈر جاری کیے تھے ، ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو کے لیے مختصر اور طویل مدتی معاہدے تھےجس کے تحت پر ایل این جی سپلائی کیلئے 31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئی تھیں    لیکن دونوں سپلائرز نے اپنے معاہدے پر عمل کرنے سے انکار کردیا تھا۔جس کے نتیجے میں سرکاری فرم کو دسمبر اور جنوری کے مہینوں کے لیے دو ایل این جی کارگوز کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ٹینڈر طلب کرنا پڑا

19 سے 20 اور 26 سے 27 نومبر کے درمیان کارگوز کی فراہمی کے لیے طلب کی گئی تھیں لیکن پھر پی ایل ایل نے فیصلہ کیا کہ نومبر کے وسط کے لیے پہلی پیشکش پر کام نہیں کیا جائے گا۔رواں ماہ کے آخری ہفتے 26-27 نومبر تک فراہمی کے لیے قطر پیٹرولیم ٹریڈنگ کی جانب سے ٹینڈر داخل کیا گیا تھا، جس کے بعد ٹوٹل انرجیز کی پیشکش 30.96 ڈالر جبکہ ویٹول بحرین کی 31.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ 19-20 نومبر کو سپلائی کے لیے پہلے ٹینڈر کو منسوخ کر دیا گیا تھا کیونکہ دسمبر میں ملک کو گیس کی قلت کا سامنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس طرح 26-27 نومبر کو ایل این جی کارگو کی فراہمی کے لیے سب سے کم 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی لگانے والا قطر پیٹرولیم رہا۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت پاکستان گیس بحران کی وجہ سے مشکلات کا شکار

شوکت ترین آئندہ ہفتے 90 روپے کلو چینی کیسے بیچیں گے ؟

ذرائع کاکہنا ہے کہ قطر پیٹرولیم کےنئے معاہدے کے ساتھ دونوں عالمی کمپنیوں کے منسوخ کیے گئے  کارگوز کی بحالی کیلئے بھی  حکام کے درمیان گفتگو جاری ہے جس پر مثبت پیشرفت ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ منسوخ شدہ کارگوز کو بھی جلد حاصل کرلیا  جائے گا ۔یاد رہے کہ وزیراعظم وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پہلے ہی  موسم سرما یمں گیس کی شدید قلت کے حوالے سے تیار رہنے کا کہہ چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر