قاضی احمد کے 4سالہ بچے کے 2 دل، ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دے دیا

ڈائریکٹر سید عبدالله شاہ انسیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے مطابق کامران رند عام انسان کی طرح نارمل زندگی گزار سکتا ہے۔

سیہون شریف میں قائم سید عبدالله شاہ انسیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں داخل قاضی احمد شہر کے گاؤں ناصری کے رہائشی 4 سالہ کامران رند میں 2 دل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سید عبدالله شاہ انسیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سیہون شریف کے ڈاریکٹر ڈاکٹر معین الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ 4 سالہ کامران رند کو دل کی تکلیف کے باعث چیک اپ کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ نے کورونا علاج کے لیے ٹیبلٹ کی منظوری دے دی

این آئی سی وی ڈی کا فالج زدہ مریضوں کا علاج مفت کرنے کا عزم

ڈاکٹر معین الدین صدیقی  کے مطابق قاضی احمد سے لائے گئے بچے کو "ایکو” ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے تو معلوم ہوا ہے کہ بچے کے 2 دل ہیں ، جو دونوں نارمل کام کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر سید عبدالله شاہ انسیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ بچے کے دل نارمل کام کررہے ہیں اس سے دل میں کوئی تکلیف نہیں ہے بچہ عام زندگی آسانی سے گذار سکہتا ہے الله پاک کی قدرت ہے جو اس بچے میں ایک جگہ پر 2 دل کام کر رہے ہیں اور یہ بچہ بلکل صحت مند ہے.

عام طور پر ہر انسان میں ایک ہی دل ھوتا ہے جب کے اس کامران رند کے لیفٹ سائیڈ دل کے ساتھ ساتھ رائیٹ سائیڈ میں بھی ایک چھوٹا سا دل ہے جوکہ آسانی سے کام کر رہا ہے.

کامران رند کے والد کا کہنا ہے کہ بچے کو نمونیا ہوا جس کے چیک اپ کے لیے اسپتال لائے تھے ، ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹ اور ایکسرے کرانے کا کہا تھا ۔ ایکسرے سے پتا چلا کہ میرے بیٹے کے سینے میں دو دل ہیں، اب ڈاکٹرز نے میرے بیٹے کو اسپتال میں داخل کرلیا ہے اور اس کا چیک اپ چل رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر