ایوشمان کھرانا نئی فلم میں فٹنس انسٹرکٹر بن گئے
'چندی گڑھ کرے عاشقی' کا ٹریلر جاری، فلم 10 دسمبر کو ریلیز ہوگی، وانی کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نئی ریلیز ہونے والی فلم ‘چندی گڑھ کرے عاشقی’ کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ چیک لسٹ تیار ہے، کیا آپ بھی تیار ہیں؟ 10 دسمبر کو سنیماز میں آپ سے ملاقات ہوگی۔
View this post on Instagram
فلم کے ٹریلر میں ایوشمان کھرانا کو فٹنس کلب میں ایکسرسائز ٹرینر دکھایا گیا ہے۔ وہ ایک ایسے نوجوان ہیں جن کے گھر والے ان کی شادی کروانے پر تُلے ہیں لیکن ان کو ہیوی ویٹ چیمپیئن بننے کا شوق ہے۔
ایسے میں اینٹری ہوتی ہے وانی کپور کی جو کہ رقص کی نئی جہت زومبا کی انسٹرکٹر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بیٹ مین کا نیا ٹریلر جاری، شائقین رابرٹ پیٹنسن کے دیوانے
کرولس عثمان سیزن 3 کا ٹریلر جاری، پاکستانی مداح بھی بےتاب
وانی کپور کو زومبا کی ٹریننگ کروانے کے لیے جگہ درکار ہوتی ہے یوں وہ ایوشمان ہی کے فٹنس کلب میں رقص کی تربیت دینے لگتی ہیں۔
تین منٹ طویل ٹریلر دیکھ کر لگتا ہے کہ ایوشمان نے باکس آفس کو سپر ہٹ فلم دے دی ہے جو کہ آتے ہی چھا جائے گی جس طرح فلم کا ٹریلر چھا گیا ہے۔
نٹ کھٹ مکالموں اور رومانس پر مبنی فلم 10 دسمبر کو ریلیز ہوگی اور فلمی شائقین ابھی سے اس کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔