سیکورٹی فورسز کی کارروائی، باجوڑ میں تباہی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام
داعش کے ٹھکانے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں ایمونیشن ، راکٹ لانچرز، سقیلہ گنز، دستی بم ، پسٹلز، خنجر، آئی ای ڈیز ، اور گولہ بارود شامل ہیں۔
حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز ، سی ٹی ڈی پولیس اور باجوڑ پولیس نے مشترکہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گاؤں اصیل ترغاؤ تحصیل برنگ باجوڑ میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے داعش کے ٹھکانوں پر کامیاب آپریشن کیا۔ جس کے نتیجے میں داعش کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، ایمونیشن ، راکٹ لانچرز، سقیلہ گنز، دستی بم ، پسٹلز، خنجر، آئی ای ڈیز ، اور گولہ بارود برامد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی حکومت نے آرڈیننس جاری کرنے میں پی پی اور ن لیگ کو پچھاڑ دیا
اشوک سوائن نے چیف جسٹس گلزار احمد کو مثالی شخصیت قرار دے دیا
کارروائی کے دوران گرفتار کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر نے انکشاف کیا تھا برآمد ہونے والا اسلحہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایماء پر سیکورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے خلاف استعمال کرنا تھا۔