اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی، کیا انگلینڈ نیوزی لینڈ کو زیر کرپائے گا؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلش ٹیم کے جیسن رائے اور ٹیمل ملز انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ گزشتہ 89 سالوں سے ایک دوسرے کے خلاف کرکٹ کھیل رہے ہیں اور انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ ہیڈ ٹو ہیڈ کے اعدادوشمار عالمی سطح پر پیش کیے جانے والے بہترین اعدادوشمار میں سے ایک ہیں۔ دونوں ٹیمیں کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں کرکٹ کاماتم، پاکستان میں فتح کا جشن

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف کھیلا جس میں اسے 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم باقی ماندہ 4 میچز نے وننگ کمبینیشن بناتے ہوئے گروپ ٹو کی باقی ٹیموں کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے سیمی فائنل تک  رسائی حاصل کرلی۔

گروپ ون میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنے کھیل کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا اور اپنے ابتدائی چار میچز میں مخالفین کو زچ کرکے رکھ دیا جبکہ آخری میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب انگلش ٹیم کو بین اسٹوکس، جوفرا آرچر اور سیم کرن ٹورنامنٹ سے پہلے دستیاب نہیں تھے جب کہ اب ٹیمل ملز اور اب جیسن رائے بالترتیب دائیں ران میں تناؤ اور کمر کے پھٹوں میں شدید تکلیف کی وجہ سے واپس لندن چلے گئے ہیں۔

انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن کا کہنا ہے کہ کئی اہم پلیئرز کی عدم دستیابی کے باوجود انگلینڈ کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں لے جانا بطور کپتان ان کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک بڑی کامیابی ہو گی۔

ایون مورگن کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز جیسن رائے کی عدم موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں کامیابی ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔

ایون مورگن نے مزید کہا ہے کہ ہم "آپ صرف فائنل میں پہنچ سکتے ہیں اور ہار بھی سکتے ہیں لیکن فائنل میں پہنچنا ایک کارنامہ ہوگا۔”

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ہیڈ ٹو ہیڈ اعدادوشمار

پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ
GOOGLE

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 12-7 کی برتری حاصل ہے، جبکہ ایک میچ برابری کی بنیاد پر ختم ہوا اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

نومبر 2019 میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز 3-2 سے اپنے نام کی تھی آخری میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا تھا۔

نیوزی لینڈ نے ستمبر 2007 میں پہلا ٹی 20 میچ جیتا لیکن فروری 2013 میں تین میچوں کی سیریز انگلینڈ کے نام رہی۔

متعلقہ تحاریر