ٹی 20ورلڈکپ:دوسرا سیمی فائنل:آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیے
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا خواتین کی پی ایس ایل شروع کرنے کا عندیہ
کوہ پیما شہروز کاشف کا ایک اور کارنامہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔
Best of luck Team #Pakistan. Prayers your way.
Go forth and conquer #WeHaveWeWill Insha’Allah!#T20WorldCup#PAKvAUS https://t.co/9z1OxZQ3Ts
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) November 11, 2021
گذشتہ سے پوستہ
تاریخ کے آئینے میں دیکھیں تو کینگروز ، گرین شرٹس کے خلاف آئی سی سی کے چار بڑے ایونٹ میں ناک آؤٹ مرحلےمیں میدان میں اترے ہیں اور چاروں میں فتح مند رہے ہیں۔ 1987 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی، اسی طرح کینگروز نے 1999 ورلڈ کپ میں پاکستان کو چاروں شانے چت کردیا تھا۔ آسٹریلیا نے 2010 کے سیمی فائنل میں اور 2015 کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں بھی فتح حاصل کی تھی۔
آسٹریلیا اور پاکستان کا موازنہ
آسٹریلوی اسکواڈ کے پاس ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تین کھلاڑی موجود ہیں جن میں ایرن فنچ ، ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دو باؤلر ایڈم زمپا اور مچل اسٹارک بھی کینگروز کے موجودہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن اور آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر ایک وقت میں کینگروز کی ٹیم کے اوپننگ بلے باز بھی تھے اور بہترین دوست بھی تھے۔ اصل میں آج آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے دو سابق ساتھی اور دوست ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلوی ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو گرین شرٹس گروپ ٹو میں 5 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ گروپ ون کی ٹیم آسٹریلیا چار میچ جیت کر 8 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔
ٹیم پاکستان
پاکستانی ٹیم بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، آصف علی ، عماد وسیم ، شاداب خان ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
ٹیم آسٹریلیا
آسٹریلوی ٹیم ایرون فنچ ، ڈیوڈ ورنر ، شان مارش ، میکسویل ، اسٹیو سمتھ ، مارکس اسٹوئنس ، میتھیو ویڈ ، پیٹ کمنز ، مچل سٹارک ، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل ہے۔