پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا جنم، سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر

آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں سیمی فائنل ہارنے کے باوجود پاکستان نے دنیائے کرکٹ میں عزت بنا لی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تاہم میچ ہارنے کے باوجود گرین شرٹس 2 ماہ پہلے کے مقابلے میں بہتر پوزیشن پر کھڑی ہے اور اس کا سارا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جاتا ہے۔

ایک جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 17 ستمبر کو سیکورٹی کا بہانہ بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کرکے واپس چلی گئی تو دوسری جانب انگلینڈ نے دورہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

شاداب خان نے کرکٹ ایکسپرٹ کی خواہش پوری کردی

محمد رضوان نے ایک اور کارنامہ سر انجام دے دیا

دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر ایک طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا۔”

آج سے دو ماہ قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی اہم عہدیداران بورڈ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ باؤلنگ کوچ وقار یونس اور بیٹنگ کوچ مصباح الحق استعفے دے کر چلے گئے تھے۔

بعدازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے پی سی بی کی چیئرمین شپ سنبھالی اور کھلاڑیوں میں لڑ کے کھیلنے کا جذبہ پیدا کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں پاکستان سیمی فائنل تک ناقابل شکست رہا۔ ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کئی غیرملکی ٹیموں نے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی ہے۔

گذشتہ دنوں آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نک ہاکلے نے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان کیا تھا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ ٹیم پاکستان بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

آسٹریلوی بورڈ کے مطابق ٹیم آسٹریلیا اپنے دورہ کے دوران 3 ٹیسٹ میچز، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ بورڈ کے مطابق ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرنے آرہی ہے اور اسی سلسلے میں ان کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے چند روز قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی مردوں کی ٹیم بھی اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ ان کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلے ہی پاکستان میں موجود ہے۔

پاکستان کی ٹیم دو ماہ میں مکمل طور پر بدل گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ کپ سے قبل ٹیم سے ملاقات کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا تقریباً دو ماہ قبل کیے جانے والا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا اور سوال اٹھایا ہے کہ اب مریم نواز قوم کو بتائیں کہ ہمارے سبز پاسپورٹ کو عزت ملی یا نہیں؟

متعلقہ تحاریر