فاسٹ باؤلر حسن علی اسٹار ہیں اسٹار ہی رہیں گے

فاسٹ باؤلر حسن علی 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حسن علی پر ایک کیچ ڈراپ کرنے کے بعد تنقید کا سلسلہ  جاری ہے تاہم حسن علی کی سابقہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے کیونکہ وہ ایک اسٹار ہیں اور اسٹار ہی رہیں گے۔

صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے حسن علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 2013 میں کیا تھا جبکہ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کا ڈیبیو 2016 میں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا جنم، سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر

محمد رضوان نے ایک اور کارنامہ سر انجام دے دیا

فاسٹ باؤلر حسن علی کی مختصر تاریخ

حسن علی نے اپنا پہلا ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 مئی 2017 کو کھیلا تھا جبکہ آخری ٹیسٹ 7 مئی 2021 کو زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔

کرکٹر حسن علی نے اپنا پہلا ون ڈے 18 اگست 2016 کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا جبکہ آخری ون ڈے 13 جولائی 2021 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

دائیں ہاتھ سے تیز بال کرنے والے حسن علی نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ انگلینڈ کے خلاف 7 ستمبر 2016 میں کھیلا تھا جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ اسی میچ میں اہم موقع پر کیچ ڈراپ کرنے پر پاکستانی ہیرو پر تنقید کی جارہی ہے جو کسی بھی طور پر جائز نہیں ہے۔

ہار جیت کسی بھی میچ کا حصہ ہوتی ہے، مگر ایک کیچ کو ہار جیت کا حصہ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ حسن علی نے 15 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرکے 63 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی جانب سے شرکت کی اور 89 کھلاڑیوں کو شکار کیا جبکہ 46 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 57 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

ٹوئٹر صارفین حسن علی کے لیے میدان میں

ٹیم ایجنٹ حق نامی ٹوئٹر صارف نے فاسٹ باؤلر حسن علی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "2016 سے اب تک پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے حسن علی ہیں۔” ” 2016 سے اب تک کئی اہم میچز میں پاکستان کی جیت کا حصہ بننے والوں میں حسن علی شامل ہیں۔” 2021 میں بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لے کر کئی میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔” ” 2021 میں دنیائے کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے باؤلر رہے۔” انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "حسن علی آپ جمے رہیں ہمارے پاس آپ سے محبت کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔”

پاکستان تحریک انصاف کی ایک کارکن ڈاکٹر فاطمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہم حسن علی پر کیچ چھوڑنے پر تنقید ضرور کر رہے ہیں لیکن اُس کی حب الوطنی پر شَک کرنا زیادتی ہے، گالیاں دینا بد اخلاقی ہے اور اُس کی گھر والی پر جملے کسنا گھٹیا ذہنیت کی نشانی ہے.”

متعلقہ تحاریر