وزیراعظم اور فنکاروں کا ٹیم پاکستان کو زبردست خراج تحسین

عمران خان اور شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہارنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ٹیم پاکستان کی ہار کے باوجود وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ روز دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہار گئی تھی تاہم ٹیم کے مورال کو بلند کرنے کے لیے وزیراعظم اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات میدان میں آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فاسٹ باؤلر حسن علی اسٹار ہیں اسٹار ہی رہیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا جنم، سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ "کپتان بابر اعظم اور باقی ٹیم کے کھلاڑی اس وقت کیا محسوس کررہے ہوں گے مجھے احساس ہے کیونکہ مجھے بھی کرکٹ میں ایسے مایوس کن لمحات کا سامنا پڑا تھا۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "ہمیں آپ پر فخر ہے کیونکہ آپ لوگوں نے بہترین کرکٹ کھیلی  اور جیت کے باوجود انکساری دکھائی۔”

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں "ٹیم آسٹریلیا کو مبارکباد بھی دی ہے۔”

دوسری جانب اداکارہ سونیا حسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹیم پاکستان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "پاکستان زندہ باد۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہم آپ سے محبت کرتے ہیں کیونکہ آپ ہمارا مان ہو۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

ٹیم پاکستان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اداکارہ ثنا جاوید نے لکھا ہے کہ "بوائز ہمارے دل جیتنے کا بہت بہت شکریہ۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہمیں اپنی پاکستانی ٹیم پر فخر ہے۔ کیا زبردست کھیل کھیلا ہے۔ آپ نے ہمیں یاد دلایا ہے کہ ہم کرکٹ سے کیوں اتنی محبت کرتے ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

اداکارہ حرا مانی نے دعادیتے ہوئے کہا انسٹاگرام پر پیغام شیئر کیا ہے کہ "ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے، آپ لوگ جیئیں ہزاروں سال۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

متعلقہ تحاریر