صبا قمر اور زاہد حسین  نئے پراجیکٹ پر ایک ساتھ

صبا قمر نے اداکار زاہد حسین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں زاہد حسین  ان کے براؤن جیکٹ اور بلیو جینز میں ملبوس ہیں

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل صبا قمر  نے اداکار زاہد حسین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔

فوٹوز ارو ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا  ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار ہ صبا قمر نے اداکار زاہد حسین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں زاہد حسین  ان کے براؤن جیکٹ اور بلیو جینز میں ملبوس ہیں جبکہ اداکارہ نے گہرے زرد  رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صبا قمر کی نئی  ویب سیریز "نینا” ریلیز کے لئے تیار

اداکارہ صبا قمر نے قوال بننے کی تربیت شروع کردی

اداکارہ نے تصویر کے حوالے سے  مداحوں کو کوئی پیغام نہیں دیا بس اتنا لکھا ہے کہ "گھبرانا نہیں ہے”  ان کےمداح یہ جاننے کے لئے بے چین ہیں کہ یہ ان کی کوئی نئی فلم ہے ، ویب سیریز ہے یا کوئی ڈرامہ ہے ، ان کے پرستاروں نے ان کے انسٹاگرام  پوسٹ پر درخواست بھی کی ہے کہ اس حوالے سے آگاہ کیا جائے کہ کیا دونوں اداکار کسی نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر کا شمار پاکستان کے ہرفن مولا اداکاروں میں ہوتا ہے جو کامیڈی سمیت جذباتی سین بھی عمدہ انداز سے اداکرکے مداحوں سے خراج تحسین وصول کرتی رہی ہیں۔

Facebook Comments Box