بابر اعظم نے 8 سالہ مداح کو مستقبل کا کپتان قرار دے دیا، آٹوگراف دینے کا وعدہ

وفاقی وزیر اسد عمر نے کپتان بابر اعظم کی جانب سے 8 سالہ محمد ہارون کی حوصلہ افزائی پر سلام پیش کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام ان کے 8 سالہ کرکٹ مداح کے خط نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

پاکستان کی معروف صحافی علینا شگری نے 8 سالہ کرکٹ کے بڑے مداح محمد ہارون سوریا کا ایک ہاتھ سے لکھا ہوا خط سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی کرکٹر کے لیے شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر غیرمشروط معافی مانگ لی

کرکٹ کا جنون:قومی کرکٹ ٹیم بنگلادیش میں محاذ کھولنے کے لیے تیار

8 سالہ محمد ہارون سوریا نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیک خواہشات بھیجتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ بھی ایک دن کپتان بننا چاہتا ہے۔

انہوں نے کپتان بابر اعظم اور پوری کرکٹ ٹیم سے ان کی رہائش گاہ پر اپنے آٹو گراف بھیجنے کی بھی درخواست کی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 8 سالہ مداح کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مداح کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ موجودہ کپتان نے ‘مستقبل کے کپتان’ کو ساری ٹیم کے آٹو گراف بھیجنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

بابر اعظم نے مزید لکھا ہے کہ "ہمارے لیے اس طرح کے مہربان خط کے لیے آپ کا شکریہ، چیمپئن۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اپنی لگن ، یقین اور محنت سے کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔”

"آپ کو آٹوگراف مل جائیں گے مگر میں مستقبل کے کپتان کے آٹوگراف کا انتظار نہیں کر سکتا۔”

بابر اعظم کے جواب کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "بابر اعظم آپ کا جواب آپ کی بیٹنگ سے بھی زیادہ خوشکن ہے سلام ہے آپ کو۔”

صحافی علینا شگری نے بابر اعظم کی تعریف میں کلمات لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ” چیمپیئن نے بتا دیا کہ دل کس طرح سے جیتے جاتے ہیں۔”

ایک اور کرکٹ مداح نے ٹویٹ کیا ہے کہ "آپ بابر اعظم سے نفرت نہیں کر سکتے۔ وہ میدان میں کھیل جیتتا ہے، اور میدان سے باہر دل! عالمی سطح پر ہماری نمائندگی کرنے والا کتنا عظیم انسان ہے!”

متعلقہ تحاریر