ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل:آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے فائنل میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرن فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم نے 8 سالہ مداح کو مستقبل کا کپتان قرار دے دیا، آٹوگراف دینے کا وعدہ

ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر غیرمشروط معافی مانگ لی

واضح رہے کہ ابوظہبی میں پہلے سیمی فائنل میں کیویز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے فیورٹ انگلینڈ 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 166 رنز بنائے تھے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سےشکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے تھے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا نے مقررہ ہدف ایک اوور پہلے حاصل کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی تھی۔

نیوزی لینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ICC مینز T20 موازنہ

اب تک تاریخ کے مطابق دونوں ٹیموں میں سے کوئی ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ آسٹریلیا 2010 میں رنز اپ رہا تھا۔

اب تک، آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ کے درمیان تینوں فارمیٹس میں 252 مواقع پر میچز ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے 252 میں سے 149 میچ جیتے ہیں جبکہ بلیک کیپس صرف 51 میچوں میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ اس سے اوشینک ریجن میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا غلبہ ظاہر ہوتا ہے لیکن نیوزی لینڈ نے پچھلے کچھ سالوں میں کافی بہتری دکھائی ہے۔

متعلقہ تحاریر