ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل:نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کےلیے 173رنز کا ہدف

آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے جیت کے آسٹریلیا کو 173 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم نے 8 سالہ مداح کو مستقبل کا کپتان قرار دے دیا، آٹوگراف دینے کا وعدہ

کرکٹ کا جنون:قومی کرکٹ ٹیم بنگلادیش میں محاذ کھولنے کے لیے تیار

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپتل اور ڈیرل مچل نے کیا اور اسکور کو 28 رنز تک پہنچایا ۔ اس موقع پر ڈیرل مچل 8 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 76 کے مجموعی اسکور پر گری جب مارٹن گپتل 35 گیندوں پر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 144 رنز کے مجموعے پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ پویلین لوٹ گئی۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کین ولیمسن تھے جنہوں نے 48 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دھواں دھار 85 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایڈم زمپا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرن فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسکواڈز

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان ایرن فنچ کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر ، مچل مارش ، گلین میکسویل ، اسٹیو سمتھ ، مارکس سٹونس ، میتھیو ویڈ ، پیٹ کومنس ، مچل اسٹارک ، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپتل ، ڈیرل مچل، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ابوظہبی میں پہلے سیمی فائنل میں کیویز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے فیورٹ انگلینڈ 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 166 رنز بنائے تھے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سےشکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے تھے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا نے مقررہ ہدف ایک اوور پہلے حاصل کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی تھی۔

نیوزی لینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ICC مینز T20 موازنہ

اب تک تاریخ کے مطابق دونوں ٹیموں میں سے کوئی ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ آسٹریلیا 2010 میں رنز اپ رہا تھا۔

اب تک، آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ کے درمیان تینوں فارمیٹس میں 252 مواقع پر میچز ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے 252 میں سے 149 میچ جیتے ہیں جبکہ بلیک کیپس صرف 51 میچوں میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ اس سے اوشینک ریجن میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا غلبہ ظاہر ہوتا ہے لیکن نیوزی لینڈ نے پچھلے کچھ سالوں میں کافی بہتری دکھائی ہے۔

متعلقہ تحاریر