رحیم یار خان کے لوگوں کی اندھی عقیدت، سانپ کو پیر بنا دیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیتوں میں کلوری پائیری فاس سپرے کی جارہی ہے جس کے سبب سانپ بے ہوشی کی حالت میں قبرستان پہنچ گیا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس بدعقیدہ لوگ سانپ کو پیر صاحب سمجھ کر اس کی عقیدت میں پاگل ہوئے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ضلع رحیم یار خان کے علاقہ سردار گڑھ کے قریب موضع پوران کی ہے جہاں کسی قبرستان میں پیر کی دربار کے قریب جھاڑیوں میں سانپ آکر بیٹھ گیا، علم کی کمی اور عقیدے کے کمزور لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ پیر صاحب زیارت کروانے آگئے ہیں.
یہ بھی پڑھیے
لاہور کی 11 سالہ بچی عروج کا حوصلہ دوسروں کے لیے مشعل راہ
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری نے ’’دیوالی‘‘ کا تہوار منایا
لوگ پیر صاحب (سانپ) کو چھونے کے لیے جس بے تابی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اسے دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے قوم جہالت کے آخری درجے پر فائز ہو چکی ہے اور عقیدت کا یہ عالم ہے کہ پیچھے سے ہدایات دی جارہی ہیں کہ سانپ بابا کو بائیں ہاتھ سے نہ چھوئیں بلکہ اپنا دایاں ہاتھ استعمال کریں:
ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل کھیتوں میں کلوری پائیری فاس حد سے زیادہ مقدار میں سپرے کی جارہی ہے جس کے سبب سانپ بے ہوشی کی حالت میں یہاں پہنچ گیا اور ہوش میں آنے کے بعد قبر پر بیٹھ گیا ہوگیا اور لوگوں نے اسے پیر صاحب تصور کرلیا۔
اندھی عقیدت کا شکار لوگ یہ کہتے پائے گئے کہ پیر صاحب مرحوم سے ناراض تھے ایسے معلوم ہوتا ہے یہ مسلمانوں کا ہندو ورژن ہیں یا ہندوؤں کا مسلم ورژن ہیں حال یہ ہے کہ ہسپتالوں میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین تک دستیاب نہیں ہے گذشتہ دنوں بھی تونسہ شہر میں ایک گیارہ سالہ معصوم بچہ سانپ کاٹۓ کی ویکسین نہ ملنے کے باعث انتقال کر گیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ بے تابی سے سانپ کی ویڈیو دیکھ رہے ہیں اور بیک گراؤنڈ میں عقیدے کے کمزور لوگوں کو یااللہ ، یا رسول اللہ ﷺ اور یا علی کے نعرے بھی سنا جاسکتا ہے۔