پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کے قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی

اسپیکر نے مشترکہ اجلاس میں غیرپارلیمانی رویہ اپنانے پرپابندی لگائی، قادر مندوخیل 19نومبر کے جلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایوان میں غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل پر ایوان کے آئندہ اجلا س میں شرکت پر پابندی لگادی۔

یہ بھی پڑھیے

اپوزیشن ناکام، حکومت ریکارڈ تعداد میں قوانین منظور کرانے میں کامیاب

انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم کے بل منظور، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کاامتحان شروع

 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری کے مطابق  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایوان میں غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےان کے قومی اسمبلی کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔یہ پابندی 19 نومبر کے اجلاس کے لیے ہو گی۔

Qadir mandokhail withdrawal from NA session

اسپیکر نے یہ کارروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے رولز کے  تحت حاصل اختیارات کے تحت کی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی کی جانب سے اس حوالے سے قادر خان مندوخیل کو باقاعدہ خط بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box