چین دنیا کا امیر ترین ملک، مجموعی دولت 120 کھرب ڈالرز

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق صرف دس ممالک کا قومی خزانہ دنیا کی 60 فیصد آمدنی سے زیادہ ہے۔

 چین دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا، پچھلی دو دہائیوں کے دوران عالمی دولت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور چین نے امریکا کو پیچھے چھوڑ کر پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔

کاروبار میں فروغ، معیشت میں ترقی اور زرمابدلہ کے ذخائر میں اضافے کے بعد چین دولت جمع کرنے کے میدان میں امریکا کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن سنبھال چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گاڑیاں بنانے والی کمپنی فورڈ نے بھارت میں اپنے پلانٹ بند کردیے

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:سراج درانی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

میک کنسی کنسلٹنٹس کے شعبہ ریسرچ نے نئی رپورٹ میں یہ بتایا ہے، رپورٹ کے مطابق صرف دس ممالک کا قومی خزانہ دنیا کی 60 فیصد آمدنی سے زیادہ ہے۔

ریسرچ کے مطابق سنہ 2020 میں پوری دنیا میں کرنسی کی کل مالیت 514 ٹریلین ڈالر ہوچکی ہے جو کہ سنہ 2000 میں 156 ٹریلین ڈالر تھی۔

امریکا میں جائیداداوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اس کے کل اثاثے 90 ٹریلین ڈالر ہوگئے۔

عالمی دولت میں چین کا حصہ 120 کھرب ڈالر ہے، بیس سال قبل چین کی دولت صرف 7 کھرب ڈالر تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی دولت کا 68 فیصد ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہے۔

جرمنی اور فرانس کی مجموعی دولت میں 14، 14 کھرب ڈالرز، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی مجموعی دولت میں 7،7 کھرب ڈالرز جبکہ جاپان اور میکسیکو کی مجموعی دولت میں پچھلے 20 سال کے دوران تین تین کھرب ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ تحاریر