پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ:شاہینوں نے ٹائیگرز کو چاروں شانے چت کردیا

پاکستان نے بنگلادیش کا مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوور میں پورا کرلیا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی نئی مہم کا فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا گیا۔ بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

سیکس اسکینڈل: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین اپنے عہدے سے مستعفی

میتھیو ہیڈن کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اردو میں جذباتی پیغام

پاکستانی شاہینوں نے بنگلادیشی ٹائیگرز کا 128 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

اس سے قبل بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلادیش کی جانب سے محمد نعیم اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 3 کے اسکور پر پہلی وکٹ گری جب محمد نعیم 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ 10 کے مجموعی اسکور پر گری جب سیف حسن 8 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ 15 کے مجموعی پر ہمت ہار گئی ۔ نجم الحسین 14 گیندوں پر 7 رنز اسکور بنائے۔

چوتھی وکٹ 40 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمداللہ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 5ویں وکٹ 61 کے مجموعی اسکور پر گری۔ عفیف حسین 34 گیندوں پر 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 96 کے اسکور پر بنگلادیش کی چھٹی وکٹ گری جب نورالحسن 22 گیندوں پر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی 7ویں وکٹ 110 رنز کے مجموعی اسکور پر ہمت ہار گئی۔ 7ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امین الاسلام تھے انہوں نے 5 گیندوں کا سامنا کیا اور 2 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، محمد وسیم نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز اور شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

متعلقہ تحاریر