لاہور میں علامہ خادم حسین رضوی کا عرس شروع

عرس میں شرکت کے کیلیے داخلی راستہ چوبر جی کی طرف سے دیا گیا ہے۔ 2000 پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کے رہنما علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد ان کے مزار پر قرآن خوانی کر رہی ہے۔

عرس میں شرکت کے کیلیے داخلی راستہ چوبر جی کی طرف سے دیا گیا ہے۔ 2000 پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، نگرانی کے لیے 200 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دادو میں کتوں کی بھرمار، میونسپل انتظامیہ کتا مار مہم چلانے میں ناکام

قانون پر عمل داری کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، فواد چوہدری

دوپہر میں ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جامعہ مسجد رحمتہ اللعالمین اور اس کے قریبی علاقوں کا دورہ کیا۔

دو روز قبل ڈی سی لاہور نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول کے احاطے میں زائرین کی موٹرسائیکل، گاڑیوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کی پارکنگ کے لیے جگہ مہیا کرنے کی درخواست بھی سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو ارسال کی تھی۔

Facebook Comments Box