دوسرا ٹی ٹوئنٹی:بنگلادیش کو پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف

بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بنگلادیش کے شہر میرپور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز اسکور بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیے

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ:شاہینوں نے ٹائیگرز کو چاروں شانے چت کردیا

بنگلادیش کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور ان کے پہلی وکٹ ایک رن پر گر گئی جب سیف حسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 5 کے مجموعی اسکور پر گئی جب محمد نعیم 8 گیندوں پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تاہم نجم الحسن اور عفیف حسین نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو 51 تک لے گئے اس موقع پر نجم الحسن ایک شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے انہوں نے 34 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے تھے ۔

چوتھی وکٹ 79 کے مجموعی پر ہمت ہار گئی جب محمود اللہ 15 گیندوں پر 12 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ 5ویں وکٹ 82 کے اسکور پر گری جبکہ 88 کے اسکور پر چھٹی وکٹ پویلین لوٹ گئی جبکہ 102 پر 7ویں وکٹ گر گئی ۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور اسپن باؤلر شادات نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم ، محمد نواز اور حارث رؤف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

Facebook Comments Box