تیسرا ٹی20میچ:بنگلادیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
آج کے میچ کی اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی اپنے ٹی ٹوئنٹی کا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ شاہنواز دھانی پاکستان کے 95ویں پلیئر رہے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کے لیے ڈیبیو کررہے ہیں۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت ایک مرتبہ پھر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کے میچ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کی جانب شاہنواز دھانی اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کررہے ہیں۔
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تین میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو سیریز میں 2 میچز کی فتح کے ساتھ فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے
کم کارڈیشین کی مدد سے افغان ویمن فٹبال ٹیم برطانیہ پہنچ گئی
19 نومبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز اسکور بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا۔
20 نومبر کو میرپور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے لیے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اس میچ میں بھی بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 108 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آج کے میچ کی اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی اپنے ٹی ٹوئنٹی کا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ شاہنواز دھانی پاکستان کے 95ویں پلیئر رہے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کے لیے ڈیبیو کررہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کا ویڈیو کلپ جاری کیا ہے۔
Update: @ShahnawazDahani to make his T20I debut today against Bangladesh.
He becomes Pakistan T20I player No.95.#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #BANvPAK pic.twitter.com/X6FzHnTBKC— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے لکھا ہے کہ ” الحمدللہ آج میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے جا رہا ہوں۔ میں سبز رنگ ہلالی پرچم کی جانب سے کھیلنے کے لیے بہت خوش اور پرجوش ہوں۔ یہ سب میری والدہ کی دعاؤں سے ممکن ہوا۔ مجھ سے محبت کرنے اور میری حمایت کرنے کے لیے آپ سب کا شکریہ، اور دعا کریں کہ میں اپنے ملک کے لیے فخر باعث بن سکوں۔”
Alhamdulillah,I am going to represent my country today. I am extremely happy and excited to play in green. All this happened due to prayers of my mother. Thank you everyone for loving me and supporting me, and Pray that I make my country proud.❤️🇵🇰. pic.twitter.com/S6DkgDZpoX
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) November 22, 2021