پاکستان نے بنگلادیش کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔ 

ڈھاکہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پراعتماد طریقے سے بیٹگ کرتے ہوئے اسکور کو 32 تک پہنچایا، اس موقع پر بابر اعظم ایک غلط شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگئے انہوں نے 25 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 19 رنز اسکور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

میری بھاگ دوڑ کے دن ختم ہو گئے: شعیب اختر

حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے

پاکستان کی دوسری وکٹ 83 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان انر ایج لیتی ہوئی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 43 گیندوں پر 40 اسکور کیے تھے۔

اس سے قبل ٹیم بنگلادیش نےٹااس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے اور شاہینوں کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد نعیم اور نجم الحسن نے کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں بنگلادیش کی پہلی وکٹ گر گئی جب نجم الحسن 5 گیندوں پر 5 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔

بنگلادیش کی دوسری وکٹ 37 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب شمیم حسین 23 گیندوں پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کی تیسری وکٹ 80 کے مجموعی اسکور پر گری جب عفیف حسین 21 گیندوں پر 22 رنز اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ 111 کے مجموعی اسکور پر گری ، جبکہ 116 کے مجموعی اسکور پر مزید دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اننگز کی آخری بال پر بنلادیش کی 7ویں وکٹ گری۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور عثمان قادر نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ تحاریر