وسیم اکرم کو ٹیم سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی، سابق ڈاکٹر کا انکشاف

نمائندہ خصوصی برائے اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ سابق ڈاکٹر نے انکشاف کیے ہیں کہ وسیم اکرم کو ماضی میں ٹیم سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو قومی کرکٹ ٹیم سے باہر رکھنے کے لیے سازش کی گئی، ٹیم کے سابق ڈاکٹر نے نیا پنڈورہ بکس کھول دیا ہے۔

نمائندہ خصوصی برائے اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر نے انکشاف کیے ہیں کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کو ماضی میں کن طریقوں سے ٹیم سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کی بہو شنیرا اکرم کی مشرقی لباس میں ریمپ واک

شنیرا اکرم نے عورتوں کی کامیابی کا گُر بتا دیا

ڈاکٹر توصیف نے کہا کہ وسیم اکرم شارجہ میں ایک کرکٹ میچ کے دوران زخمی ہوئے تو ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے بہت کوشش کی کہ وسیم ٹیم میں دوبارہ شامل نہ ہوں۔

سابق ڈاکٹر کا موقف تھا کہ مجھ پر اس حوالے سے دباؤ ڈالا گیا کہ وسیم اکرم کو ‘ان فٹ’ قرار دو دوں تا کہ وہ ٹیم میں واپس نہ آ سکیں، ڈاکٹر توصیف کا کہنا تھا کہ قومی پلیئر کے خلاف اس سازش میں ٹیم کے بڑے بڑے کھلاڑی شامل تھے۔

Facebook Comments Box