ریئل اسٹیٹ کاروبار سب سے زیادہ نفع بخش، محمد سہیل
اسٹاک بروکر سہیل نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پراپرٹی اس وقت بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سب سے بڑی اور منافع بخش مارکیٹ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بروکر اور تجزیہ کار محمد سہیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پراپرٹی اس وقت بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سب سے بڑی اور منافع بخش مارکیٹ ہے۔
Property remain one of the biggest n most profitable investment in Pakistan. Plus less taxes n ease to hide undecalred wealth. Rough estimate suggest real est mkt is 20- 40 times PSX mktcap. Only Clifton/DHA Kar property brokers employ 15k staff vs PSX all brokers staff of 4k
— Mohammed Sohail (@sohailkarachi) November 21, 2021
انہوں نے لکھا کہ جائیداد کے کاروبار میں ٹیکسز کم ہیں اور غیراعلانیہ دولت کو مخفی رکھنے میں آسانی ہوتی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ریئل اسٹیٹ کا کاوربار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مارکیٹ کیپٹل سے 20 سے 40 گنا بڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نوکری چھوڑیں اپنا کاروبار کریں ، ایمزون نےملازمین کو پیشکش کردی
شاہد آفریدی نے آن لائن کاروبار کی دنیا میں چھکا لگا دیا
محمد سہیل کا کہنا تھا کہ صرف کراچی کے کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے پراپرٹی بروکرز کے پاس 15 ہزار ملازمین ہیں جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے تمام بروکرز کے پاس 4 ہزار افراد کا اسٹاف ہے۔
ڈان اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کار دلچسپی لیں یا نہ لیں، پراپرٹی مارکیٹ بیرون ملک مقیم افراد کی بھیجی گی رقوم کی وجہ سے چل رہی ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی 50 فیصد سے زائد ترسیلات زر پراپرٹی کے کاروبار میں انویسٹ ہوتی ہیں کیونکہ وہ اپنی زندگی کی جمع پونجی کو ریئل اسٹیٹ کی صورت میں رکھنا چاہتے ہیں۔