محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی سے تجاوزات ختم کرنے کا مشن جاری

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے آپریشن کے دوران علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر موجود رہیں۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی آپریشن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی کے دو اضلاع میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی کے دو اضلاع ضلع شرقی کے مختلف علاقوں اور ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عجب کرپشن کی غضب کہانی، محکمہ تعلیم کالجز کا مضحکہ خیز حکم

سپریم کورٹ کا حکم، ریلوے حکام نے قائداعظم کالونی کی کچی جھوپڑیاں گرا دی

بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں گلشن اقبال کے مختلف علاقوں ڈسکو بیکری گلشن چورنگی اور راشد مہناس روڈ گلشن اقبال 6۔ 3۔ علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں بھیم پورہ ٹرالی مارکیٹ سالار کمپاونڈ کے اطراف تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن میں دکانوں ، گرین بیلٹ سروس روڈ پر بنائی گئی کچی پکی دیواریں ، سیڑھیوں سن شیڈ مسمار کی جارہی ہے اور مختلف قسم کے اسٹال پنکچر بنانے کا سامان مرغیوں کے پنجرے ٹھیلے پتھارے ھوٹل کا سامان کرسیاں میزیں تخت لوہے کے اسٹال اور دیگر تجاوزات ضبط کی گئی ہیں۔

بشیر صدیقی کا کہنا ہےکہ آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس سیٹی وارڈن رینجرز سیٹی وارڈن اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔

Facebook Comments Box