فواد چوہدری نے مریم نواز کو فیک آڈیو لیکس کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا

وفاقی وزیر کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے فیک آڈیوز اور ویڈیوز کے لیے ٹیم تیار کررکھی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر پر ایک نیا الزام رکھتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے پوری ٹیم تیار رکھی ہے جو فیک لیکس تیار کرتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ سے ایک منفی وتیرہ ہے کہ وہ لوگوں کی ویڈیوز اور آڈیوز بنواتے ہیں اور پھر ان فیک ویڈیوز اور آڈیوز کو لیک کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عدالت کا تاریخی فیصلہ، منتشر گھرانے کے بچوں کو شناختی کارڈ مل سکے گا

عاصمہ جہانگیر کانفرنس: سپریم کورٹ بار کا تقاریر کی توثیق سے انکار

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پوری ایک ٹیم بنا رکھی ہے جو فیکس لیکس تیار کرتی ہے۔ یہ فیکس لیکس ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی جاتی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ فیک ویڈیوز تیار کر کے ججز اور دیگر اکابرین کو دباؤ میں لیا جا سکتا ہے۔ اپنی پارٹی کو بھی شائد قابو کرنے کے لیے انہوں نے اس طرح کی ویڈیو تیار کررکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی اور سیاسی جماعت نے اس طرح کی حرکتیں نہیں کی ہیں۔ جس طرح مسلم لیگ (ن) کا مریم نواز گروپ حرکتیں کررہا ہے ۔ بحرہال  ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ معاملہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت حکومت عدالت کی جانب سے جو بھی ہمیں ہدایات آئیں گی ہم اس پر عمل کریں گے۔ اس پورے ہفتے میں دو سیمینار کیے گئے ایک لاہور اور ایک اسلام آباد میں، دونوں سیمینار فارن فنڈنگ سے کیے گئے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آج کابینہ اجلاس میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ فارن آفس سے رابطہ کیا جائے اور جو لوگ اس فنڈنگ کے پیچھے تھے ان کے خلاف سیکشن 41 ویانا کنونشن کے تحت بات چیت کی جائے۔

Facebook Comments Box