ایم این اے عالیہ حمزہ نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ پر سوال اٹھا دیا

رکن قومی اسمبلی نے فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن فنڈنگ کے ذرائع کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری کامرس اور رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ پر سوال اٹھا دیا۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں 121 اسکولز بند، تنخواہوں کی مد میں کروڑوں روپے جاری ہونے لگے

سارے شہر کی مشینری اور عملہ لے کر جاؤ اور نسلہ ٹاور گراؤ،چیف جسٹس کا حکم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین قائمہ کمیٹی برائےاقتصادی امور کے نام خط میں معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

عالیہ حمزہ عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن تحقیقات Alia Hamza Asma Jahangir Foundation Investigation
google

خط میں کہا گیا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نعرے لگے ان کی تضحیک کی گئی، ملک کی سب سے بڑی عدالت سے سزا یافتہ اور مفرور مجرم کو بطور چیف گیسٹ سنا گیا۔

عالیہ حمزہ کا خط میں کہنا تھا کہ کانفرنس میں پاکستان اور ملکی اداروں کو گالیاں دیں گئیں،کمیٹی ‏عاصمہ جہانگیر فاونڈیشن کے  فنڈز کے ذرائع کی تحقیقات کرے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی شیریں مزاری نے بھی عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ کے حوالےسے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

Facebook Comments Box